کراچی: ڈپٹی میئر کے حلقے میں کُھلے گٹر نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی

  کراچی: شہر قائد کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے حلقے میں کھلے گٹر نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی۔

میمن گوٹھ ملیر میں سبزی منڈی میں محنت مزدوری کرنے والے وزیر نامی شہری کی دو سالہ بیٹی مُسکان دیگر بچوں کے ساتھ کھیل کود میں مصروف تھی کہ اچانک کھلے گٹر میں جاگری۔

مسکان کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیڑھ گھنٹے کے بعد باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا جہاں پہنچ کر پتا چلا کہ دو سالہ معصوم بچی جہان فانی سے کوچ کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گٹروں کے ڈھکن غائب، گندا پانی سڑکوں پر جمع

علاقے کے وائس چیئرمین سلیم میمن نے اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گٹر کا مین ہول نہ ہونے کی علاقہ مکین گزشتہ چند روز سے شکایات کر رہے تھے۔ آئندہ کوشش کریں گے کہ لوگوں زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں۔

یاد رہے کہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ کے حلقے میں رواں برس 14 اگست کو 2 سالہ عبدالرحمان بھی کُھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ شہر قائد میں رواں سال گٹر میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

مزید پڑھیں: گٹروں کے ڈھکن میں چوری نہیں کرتا، میئر کراچی

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گٹر کے ڈھکن منشیات کے عادی چوری کرکے فروخت کرتے ہیں مگر پولیس ڈھکن خریدنے والوں کو کیوں نہیں پکڑتی؟۔

The post کراچی: ڈپٹی میئر کے حلقے میں کُھلے گٹر نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/u2fNaVI
Previous Post Next Post

Contact Form