افغان باشندوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے والے نادرا کے چار سابق افسران گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے کیس میں نادرا کے چار سابق افسران کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجرا  کیس میں بڑی پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 4 افسران گرفتار کیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں طاہر، عدنان، عامر اور طیب شامل ہیں جو میگا سینٹرل میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹیو کے عہدوں پر تعینات تھے۔

ایف آئی کے مطابق ملزمان نے 2019 اور 2020 میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کیے اور مختلف لوگوں کے بائیو میٹرک کی مدد سے افغان شہریوں کا پاکستانی فیملیز کے ساتھ اندراج کیا۔

دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان دیہاڑی دار اور نشے کے عادی افراد کو افغان شہریوں کا والد ظاہر کرکے کارروائی مکمل کرتے اور شناختی کارڈ جاری کرتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شناختی کارڈ جاری کرنے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کیں اور کئی شناختی کارڈ بنا کر دیے۔

The post افغان باشندوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے والے نادرا کے چار سابق افسران گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/x9vO4Kr
Previous Post Next Post

Contact Form