اس ورلڈ کپ نے مستقبل کا اسٹار دیدیا: عاصم اظہر

  کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر اُنہیں مستقبل کا اسٹار قرار دے دیا۔

گزشتہ روز ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کی، سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں پورا کیا۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق نے 115 رنز بنائے، یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی سنچری تھی، اس شاندار پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر عبداللہ شفیق کی تعریف میں پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

ایسے میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘اس ورلڈ کپ میں جو بھی ہو لیکن اس سے ہمیں مستقبل کا اسٹار عبداللہ شفیق مل گیا ہے’۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔

ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز بھارت نے 2019 میں بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2011 کے ورلڈ کپ میچ میں بنگلورو میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کیخلاف 329 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔

The post اس ورلڈ کپ نے مستقبل کا اسٹار دیدیا: عاصم اظہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0XYP1CJ
Previous Post Next Post

Contact Form