امریکی صدر اسرائیل کے دفاع میں کُھل کر سامنے آ گئے

  واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ حماس اسرائیل میں معصوم شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم حماس اسرائیل پر حملہ کرکے اسرائیلیوں کا قتلِ عام کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ حماس نے حملے والے دن اسرائیل میوزک فیسٹیول میں خوشیاں منانے والے نوجوانوں کا وحشیانہ قتل عام کیا۔

واضح رہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے فوری طور پر طیارہ بردار بحری جہاز بھی روانہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں صدر جوبائیڈن نے اضافی فوجی امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

The post امریکی صدر اسرائیل کے دفاع میں کُھل کر سامنے آ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4QYk0md
Previous Post Next Post

Contact Form