وریندر سہواگ نے پچز پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کراچی: سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پچز پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

سابق بھارتی اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ نے دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ میں بھارت کو آگے بڑھنے میں مدد کرے گی ، اس کی خواہش ہے کہ میزبان ٹیم آخر تک ٹورنامنٹ میں موجود رہے، یہاں پر پچز بھارتی گراؤنڈز مین نے ہی تیار کی ہیں، اسی طرح جب میزبان الیون سیمی فائنل یا فائنل کھیلے گی تب بھی ایسی ہی پچ تیار کی جائیں گی جس سے اسے فائدہ پہنچے، اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ بھارتی ٹیم کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ دھرم شالہ گراؤنڈ کی خراب آؤٹ فیلڈ پرانگلش کپتان نے بھی تحفظات ظاہر کردیے

سہواگ نے کہا کہ آئی سی سی کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر بھارتی ٹیم آخر تک ایونٹ میں رہے گی تو زیادہ ویورشپ اور اسپانسرز ملیں گے، اس سے خود میزبان بورڈ کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارتی بورڈ پر پہلے ہی وینیوز کے حوالے سے کافی تنقید کی گئی تھی، خاص طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شکایت کی گئی کہ ایسے وینیوز پر میچز رکھے گئے جہاں کی کنڈیشنز حریفوں کیلیے زیادہ موافق ہیں، بی سی سی آئی اور آئی سی سی دونوں نے پی سی بی کی شکایت پر کان نہیں دھرے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دھرم شالہ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ پر سوالیہ نشان اُٹھ گئے

چنئی میں اپنے پہلے میچ کے دوران ابتدائی تینوں کھلاڑیوں کے صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود بھارت نے صرف 2 بیٹرز کوہلی اور لوکیش راہول کی بدولت میچ جیت لیا تھا۔

The post وریندر سہواگ نے پچز پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5U9x7wW
Previous Post Next Post

Contact Form