دنیا کا سیاہ ترین جیل پین تیار

 ٹوکیو: آئے دن ہمارے سامنے ایسی چیزیں آتی رہتی ہیں جو نوعیت کے لحاظ سے انوکھی ہوتی ہیں، اور بعض اوقات اتنی انوکھی کہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیتی  ہیں اور اسی طرح اب جاپان نے دنیا کا سیاہ ترین جیل پین تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی میتسوبشی پینسل کمپنی نے یونی بال ون سیریز میں ایک جیل پین کا اضافہ کیا ہے جو دنیا کا واحد سیاہ ترین جیل پین گیا ہے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔

اگر بات دنیا کے سیاہ ترین پینٹ کی ہو تو وانتا بلیک کا کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن قلم میں جیل پین کی بات کی جائے تو معاملہ الگ ہوجاتا ہے۔ Mitsubishi Pencil Co.Ltd. اب سیاہ ترین جیل پین کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

اس پین میں ایک اختراعی قسم کے رنگ  پر مشتمل ذرات استعمال ہوئے ہیں جو پین کی سیاہی کو اندر سے سیل کردیتے ہیں۔ کاغذ پر لکھتے وقت یہ ذرات کاغذ پر جیل کے اخراج کم کرتا ہے جس سے کاغذ پر نکلی سیاہی اور گاڑھی ہوجاتی ہے بنسبت دوسرے قلم کی اقسام سے۔

The post دنیا کا سیاہ ترین جیل پین تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RQ1CW2X
Previous Post Next Post

Contact Form