پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں28.07 فیصد کمی

اسلام آباد: رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں28.07 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل)کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں28.07 فیصد جبکہ پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات میں 17.96 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران پٹرولیم گروپ کی کل درآمدات 13 ارب 97کروڑ 46 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران کی جانے والی 17 ارب تین کروڑ 35 لاکھ 74 ہزار ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں17.96 فیصد کم ہیں۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں28.07 فیصد کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/losPBdN
Previous Post Next Post

Contact Form