آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

شریک حیات کے ساتھ اختلافات بڑھ سکتے ہیں بہتر یہ ہے کہ آپ بات بڑھانے کی بجائے ہروقت خوش اسلوبی کے ساتھ گزارنے کی کوشش کیجئے ۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ حالات زوال پذیر ہو سکتے ہیں۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کسی کو دی ہوئی رقم واپس مل سکتی ہے۔رہائش کی تبدیلی کا پروگرام بن سکتا ہے۔ مگر ایسا کرنے کے لئے آپ کو حوصلہ سے کام لینا ہو گا۔ فائدہ ضرور ہو گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کھانسی، نزلہ و زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہئے۔مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آج آپ جدید قسم کے محبوب پر بھی زیادہ بھروسہ نہ کیجئے۔ ان جذبات کو انسانیت کا جامہ پہنایئے ورنہ یہ غلط انداز آپ کو لے ڈوبے گا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج آپ کے نئے دوست بنیں گے اور آپ کافی مسرور دکھائیں دیں گے صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل آپ کیلئے سازگار نہ ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ تفریحی مواقع میسر آ سکتے ہیں ۔نزدیکی سفر کے چانسز ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آ کر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے ۔ آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے جذبات قابل قدر ہیں لہٰذا اپنے دماغ کو بھی قابو میں رکھیں اور ہر کام سوچ سمجھ کر کیجئے تاکہ فائدہ ہو سکے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

امپورٹ ایکسپورٹ سے تعلق رکھنے والے حضرات آج اپنی کاروباری ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں لہٰذا درست انداز سے فیصلے کریں تاکہ آپ کی شہرت میں کمی واقع نہ ہو۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گھر میں مہمانوں کی آمدورفت کے سبب آج کا دن مصروفیت میں گزر جائے گا سسرالی رشتہ داروں سے فائدے کی توقع ہے۔ سفر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ابھی کچھ دن آپ کے لئے مشکل ضرور ہے مگر عنقریب اچھے دن آنے والے ہیں اور آپ بھی رشتہ داروں کی طرح سکون کی زندگی گزار سکیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XfBYvo4
Previous Post Next Post

Contact Form