قرآن پاک کی بے حرمتی پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4 ملزمان کو گرفتار

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدس ترین ہستیوں کی شان میں گستاخی اورقرآن پاک کی بے حرمتی پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے سائبرکرائم حکام کے مطابق ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان اللہ تعالی، رسول پاک، امہات المومینن، صحابہ کرام، اہلبیت کے حوالے سے گستاخانہ مواد شئیر کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان مختلف ویب سائٹس، فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس استعمال کررہے تھے، ملزمان نے فیس بک پر مختلف خواتین اور دیگر ناموں سے فیس بک اکاؤنٹس بنا رکھے تھے، ملزمان ان اکاؤنٹس پرگستاخانہ مواد پرمبنی مختلف اسکیچز، تصاویر،ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم حکام کے مطابق ملزمان ان اکاؤنٹس پر متنازع مواد اپ لوڈ کرتے تھے، گرفتارملزمان میں شناخت محمد عدنان، جنید خان، محمد بابر سمیت چارملزمان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریاں مختلف شکایت گزاروں کی درخواستوں پر انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

The post قرآن پاک کی بے حرمتی پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4 ملزمان کو گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/65KhDZp
Previous Post Next Post

Contact Form