بیلاروس کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو روس جواب دے گا، پوٹن کا پولینڈ کو پیغام

 ماسکو: روسی صدر ولادمیر پوٹن نے پولینڈ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اتحادی بیلاروس کی طرف کسی بھی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کرے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اگر پولینڈ نے بیلاروس کیخلاف کسی بھی قسم کا جارحیت کا تصور کیا تو یہ روس پر حملہ تصور ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیلاروس کے خلاف جارحیت کا مطلب روس کے خلاف جارحیت ہے اور ہم اپنے اختیار میں تمام ذرائع کے ساتھ اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ بیلاروس یوکرین جنگ میں روس کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک ہے جبکہ مذکورہ بالا دھمکیاں جو روس اور یورپ کے درمیان کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں، پہلی بار نہیں دی گئی ہیں۔ پوٹن کی جانب سے یہ ردعمل پولینڈ کی حکومت کی جانب سے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بیلاروس کے ساتھ سرحد کے قریب اپنی فوجی موجودگی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ وہاں نئے دفاعی نظام کی تعمیر کا ارادہ رکھتے ہیں۔

The post بیلاروس کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو روس جواب دے گا، پوٹن کا پولینڈ کو پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ncQeVy6
Previous Post Next Post

Contact Form