پنجاب اسمبلی انتخابات ملتوی؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا، جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے پر اعتماد میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں صدر مملکت کو پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صدر مملکت کو خط کے ذریعے اعتماد میں لیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی الیکشن کمیشن نے  پنجاب اسمبلی کے  30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے تھے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات ملتوی کرکے آئین کی خلاف ورزی کی، عمران خان

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے انتخابات کی سکیورٹی کے لیے فوجی دستوں کی فراہمی سےانکار کردیا اور ملک میں معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کیے جانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی نے پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات

دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا۔

The post پنجاب اسمبلی انتخابات ملتوی؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fyoqFST
Previous Post Next Post

Contact Form