جوان نظر آنے کیلیے صبا فیصل کی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانے کی تصاویر وائرل؛ کڑی تنقید

صبا فیصل اُن چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کی لگام کو اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے اور وقت کی سیاہ پرچھائیوں سے خود کو محفوظ رکھا ہے۔ معروف اداکارہ فیصل صبا 60 سال کی زائد عمر کی ہونے کے باوجود اپنے فٹنس اور خوبصورتی کا نہایت خیال رکھتی ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں کے ساتھ جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے ٹوٹکوں اور علاج کو شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا ان کی ایسی ہی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں وہ اپنی چہرے پر کوئی ٹریٹمنٹ کرواتی نظر آرہی ہے جو غالباً پی آر پی ٹریٹمنٹ ہے۔ اس طریقہ علاج میں چہرے پر انجیکشن کا استعمال، سوئیاں چبھونا اور کریموں کا استعمال بھی شامل ہے۔ چہرہ اتنا سرخ ہوجاتا ہے جسے خون جلد پر ابھر آیا ہو۔ ویڈیو میں بھی صبا فیصل کا چہرہ سرخ لگ رہا ہے اور چہرے کے تاثرات بھی ایسے ہیں جیسے وہ کافی تکلیف میں ہیں لیکن ضبط کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملا رجحان دیکھنے کو ملا ان کے مداح کا کہنا تھا صحت و خوبصورتی نعمت ہے جس کی حفاظت میں تکلیف بھی سہنا پڑتی ہے۔ تاہم تنقید کرنے والوں کی بھی کمی نہ تھی کسی نے کہا کہ اس عمر میں اتنی تکلیف سہنے کی کیا ضرورت ہے تو کسی نے اسے دکھاوا قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا: "اُف، یہ دیکھ کر مجھے بھی درد ہونے لگا ہے۔ میں تو اس کے بغیر ہی خوبصورت سہی۔ کسی نے لکھا کہ  "استغفراللہ،  اتنی تکلیف کیوں برداشت کر رہی ہیں؟ ایک اور صارف نے حیرت سے پوچھا "اس عُمر میں بھی یہ سب کروا رہی ہیں! @sabafaisall  

from The Express News https://ift.tt/sLH25Va
Previous Post Next Post

Contact Form