بنگلادیشی سابق وزیراعظم کی آئی سی یو میں طبیعت مزید خراب؛ وینٹی لیٹر پر منتقل

بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کو دو روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج طبیعت مزید خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ انھیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں ان کی طبعیت کچھ دیر کے لیے سنبھلی بھی تھی لیکن پھر تیزی سے بگڑنے لگی یہاں تک کہ ڈاکٹرز نے خالدہ ضیا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔ خالدہ ضیا کے معائنے کے لیے چین سے ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بھی ڈھاکا پہنچی ہے جنھوں نے معائنہ کرکے کچھ ضروری ٹیسٹس تجویز کیے ہیں۔ حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت کو نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے 24 گھنٹے ان کی زندگی کے لیے اہم ہیں۔ ادھر سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے اہل خانہ نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل ہے جب کہ پارٹی رہنماؤں نے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا ہے۔ گزشتہ برس طلبا تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کے آمرانہ دور کا خاتمہ ہوا اور وہ بھارت فرار ہوگئیں تو خالدہ ضیا کو جیل سے 6 سال بعد رہائی ملی تھی۔ 2018 سے قید خالدہ ضیا کی اسیری کے دوران ہی طبیعت خراب ہوگئی تھی لیکن شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے انھیں ملک سے باہر علاج کے لیے جانے نہیں دیا تھا۔ خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے طارق رحمان 2008 سے لندن میں جلاوطن ہیں انھوں نے ایک بار پھر عوام سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔  

from The Express News https://ift.tt/0uFQ7oh
Previous Post Next Post

Contact Form