کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 34 سالہ مریم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ موٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جو خاتون کے گلے میں لپٹا ہوا تھا اور اس دوران وہ سڑک پر گرنے سے جاں بحق ہوگئی تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

from The Express News https://ift.tt/3G5DyZM
Previous Post Next Post

Contact Form