امریکا کی فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کو تنبیہ

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر مسائل ہوں گے اور کارروائیوں میں تیزی آسکتی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈو کے دورے کے موقع پر دارالحکومت کوئیٹو میں میڈیا کو بتایا کہ امریکا نے ان ممالک کو آگاہ کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں مزید مسائل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تمام ممالک کو بتایا ہے کہ اگر آپ لوگ اس سے تسلیم کرتے ہیں تو یہ سب جعلی ہے، یہ حقیقی نہیں ہے، اگر آپ نے یہ کیا تو آپ مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گی اکہ امریکی وزیرخارجہ نے ایکواڈور میں اپنے ہم منصب کے علاوہ صدر ڈینئیل نوباوا سے ملاقات کی۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اس کا جواب ہوگا، اس سے جنگ بندی کے حصول میں مشکلات ہوں گی اور یہاں تک جو کارروائیاں ہو رہی ہیں اس میں تیزی آسکتی ہے جو ہم دیکھ چکے ہیں یا کم ازکم ان کارروائیوں کی کوششیں ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کے انتہائی اقدامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی بحث پر رائے نہیں دوں گا لیکن یہ حتمی نہیں ہے۔

from The Express News https://ift.tt/iMjf9GH
Previous Post Next Post

Contact Form