کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مرتضیٰ چوک گلشن لطیف کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 36 سالہ معشوق علی کے نام سے کی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا لیاری کے علاقے بغدادی حاجی پیر محمد روڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ چھیپا کے حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 23 سالہ سفیان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے گولی کندھے پر لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
from The Express News https://ift.tt/0tXVNTO
from The Express News https://ift.tt/0tXVNTO