نارتھ کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار زخمی

نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق شیری بیکری کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد لائق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انپوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا ہے۔تاہم، وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس زخمی ڈکیت کی گرفتاری کے لیے سرکاری اسپتالوں کی بھی خفیہ نگرانی کر رہی ہے ۔

from The Express News https://ift.tt/xouUq5C
Previous Post Next Post

Contact Form