گوگل نے اپنے صارفین کیلئے انتباہ جاری کردیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کا ایک خطرناک گروپ ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدف بنا رہا ہے۔ یہ حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کی گئے جس کے بعد گوگل سروسز کے صارفین مزید دراندازیوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں۔ جی میل اور گوگل کلاؤڈ کی سروسز تقریباً ڈھائی ارب افراد استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے حوالے سے چوکننا رہیں اور اپنی سیکیورتی کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدام لیں۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ انے پہلی بار حملوں کے حوالے سے جون میں خبردار کیا تھا۔ اگست میں گوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاسورڈز کے منکشف ہوجانے کی وجہ سے متعدد کامیاب دراندازیاں ہوئی ہیں۔

from The Express News https://ift.tt/DgLxRFv
Previous Post Next Post

Contact Form