برطانیہ میں جزیروں پر مشتمل علاقے آئل آف وائٹ کے علاقے شینکلن میں ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے جو روانگی کے صرف 20 منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر آپریٹر نارتھمبرِیا ہیلی کاپٹرز نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ رابنسن R44 II ماڈل تھا، جو ایک ٹریننگ فلائٹ کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کھیت میں گرنے کی وجہ سے جائے حادثہ پر کوئی جانے نقصان نہیں ہوا البتہ ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے یونیورسٹی اسپتال ساؤتھمپٹن کے میجر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
from The Express News https://ift.tt/ewfWpDN
from The Express News https://ift.tt/ewfWpDN