شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل، شادی سے چند گھنٹے قبل دلہا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

قاہرہ: مصرمیں پورٹ سعید گورنری میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس نے ہر طرف صدمے کی لہر دوڑا دی۔ شادی کی رات پلمبرنگ کا کام کرنے والے نوجوان کی شادی سے کچھ گھنٹے قبل موت نے ہر طرف کہرام برپا کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نوجوان کو شادی سے چند گھنٹے قبل بجلی کا جھٹکا لگا، کرنٹ لگنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن کوششوں کے باوجود نوجوان اسپتال کے اندر ہی دم توڑ گیا۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بیان کیا کہ کرنٹ لگنے سے انتقال کرنے والا شخص اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔

اس واقعے پر نوجوان کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر انہتائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

The post شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل، شادی سے چند گھنٹے قبل دلہا کرنٹ لگنے سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kDIRXMq
Previous Post Next Post

Contact Form