کراچی: شاہ فیصل کالونی میں جنگلی چھپکلی نے خوف و ہراس پھیلا دیا

  کراچی: شاہ فیصل کالونی میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بڑی چھپکلی ’’گو‘‘ کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

اطلاعات کے مطابق شاہ فیصل کالونی ایک نمبر میں مانیٹر لیزرڈ ’’گو‘‘ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

جنگلی چھپکلی کو گھومتے دیکھ کر اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہو گئے، انہوں نے گھروں کے دروازے بند کر دیے تھے اور فوری طور پر متعلقہ اداروں کو مطلع کیا۔

ترجمان کے مطابق بڑی چھپکلی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سخت جدوجہد کے بعد اسے پکڑ کر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا۔

 

The post کراچی: شاہ فیصل کالونی میں جنگلی چھپکلی نے خوف و ہراس پھیلا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Ia3ceRN
Previous Post Next Post

Contact Form