کینڈی: بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 43 رنز سے شکست دے کر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں0-1 سے برتری حاصل کر لی۔
کینڈی میں کھیلے سیریز کے پہلے میچز کی سری لنکا کی ٹیم 214 رنز کے تعاقب میں 20 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 45، کوشل پریرا 20، کمنڈو مینڈس 12، متھیشا پتھیرانا 6، ونندو ہسارانگا 2، مہیش ٹھیکشانا 2، دسن شناکا 0، کپتان چرتھ اسالنکا 0 اور دلشان مدھوشنکا 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسیتھا فرنینڈو 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے 3، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2، 2 جبکہ محمد سراج اور روی بشنوئی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے کپتان سوریا کمار یادو 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رشبھ پنت 49، یشسوی جیسوال 40، شبھمن گل 34، ہاردک پانڈیا 9، ریان پراگ 7 اور رنکو سنگھ 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اکشر پٹیل 10 اور ارشدیپ سنگھ 1 رن بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا نے 4، جبکہ ونندو ہسارنگا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدھوشنکا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
The post پہلا ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے سری لنکا کو 43 رنز سے شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/T0Mkl6j