اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو جرح کا آخری موقع دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے جج محمد علی وڑائچ نے حکم نامہ جاری کیا جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 30 جولائی کو جرح کا آخری موقع دیا ہے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کو 10:40 پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب کے گواہ موجود تھے، بانی پی ٹی کی جانب سے کوئی نہیں تھا کیس 11:00 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 11:15 منٹ پر کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو لایا گیا جبکہ خالد یوسف ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر کہا کہ سینیر وکلا راستے میں ہیں۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو آخری موقع دیا جاتا ہے کہ وہ 30 جولائی کو جرح مکمل کریں جبکہ عدالت نے استغاثہ کے گواہ عمیر احمد اور میاں عمر ندیم کو بیان ریکارڈ کرانے کا پابند کیا ہے۔
The post 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو جرح کا آخری موقع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sKGHcV7