کراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتار

  کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو قائد آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے بتایا کہ  قائد آباد شیر پاؤ کالونی مولا دات قبرستان نالےکے قریب  بوری سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ایک بچی ملی ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچی کو تحویل میں لے کر متاثرہ کی نشاندہی پر ملزم جاوید ولد ممتاز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچی (ص) شیر پاؤ کالونی کی رہائشی ہے جو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم بچی کو اپنے گھر لے گیا ، گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوسکے گا جبکہ ملزم بچی کا پڑوسی ہے۔

ملزم نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد کے باعث بچی کی حالت خراب ہوگئی جس پر ملزم نے بچی کونیم بے ہوشی کی حالت میں بوری میں ڈال کر قبرستان کے قریب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔

متاثرہ بچی کو علاج معالجے اور میڈیکل کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید جانچ جاری ہے ۔

The post کراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PxqnSaL
Previous Post Next Post

Contact Form