لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ ملکی کرکٹ کے غیرمعمولی مصروف سیزن اور کھلاڑیوں پر کام کے بوجھ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، تینوں اسٹار پلیئرز تینوں فارمیٹس کے کھلاڑی ہیں اور پاکستان ٹیم کو ان کی خدمات درکار ہوں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی سیزن کے آغاز میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔ دریں اثنا کرکٹ بورڈ نے افتخار احمد، محمد عامر، آصف علی اور محمد نواز کو این او سی جاری کردیے ہیں۔
The post کینیڈا لیگ کیلیے بابر اعظم، رضوان اور شاہین کو این او سی نہ مل سکا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QaEUxqO