انٹرسال اول کے نتائج کی ماڈریشن اور آئندہ پیپرپیٹرن یکساں رکھنے کانوٹیفکیشن جاری

  کراچی:  نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرانٹر سال اول 2023کے نتائج کی ماڈریشن اور آئندہ امتحانات کے سلسلے میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق مختلف نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔ 

کمشنرکراچی اوراعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام چیئرمین سلیم راجپوت نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرانٹر سال اول 2023کے نتائج کی ماڈریشن اور انٹرسال اول و دوم کے آئندہ امتحانات کے سلسلے میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق پانچ مختلف نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں.

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے یہ متعلقہ ہدایت انٹرسال اول کے نتائج کی جانچ کے لیے قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش پر کی تھی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کنٹرولرآف ایگزامینیشن (کنوینئر)،کالج ایجوکیشن ڈپارٹنمنٹ اورمحکمہ یونیورسٹیزاینڈ بورڈکے نمائندگان پر مشتمل ہوگی۔

یہ کمیٹی انٹرسال اول سائنس پری میڈیکل،پری انجینیئرنگ اورجنرل سائنس کے جاری کیے گئے نتائج 2023کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش کردہ moderationاسکیم کے تحت مارکس کی ماڈریشن کرے گی،  یہ ماڈریشن اس وقت جاری اسکروٹنی کے بعد کی جائے گی، کمیٹی یہ تمام مشق 30روز میں مکمل کرے گی۔

ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کے تحت آئندہ تین برسوں میں لیے جانے والے سالانہ امتحانات کی مارکنگ اسکیم اورپیپرپیٹرن ایک جیساہی رہے گا، نوٹیفیکیشن کااطلاق سال 2024سے 2026تک ہوگا۔

مزید ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک علیحدہ کمیٹی سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ،آئی ٹی منیجر،این ای ڈی اورجامعہ کراچی کے ایک ایک نمائندے اورحکومت سندھ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ایک نمائندے پر مشتمل ہوگی.

یہ کمیٹی آئندہ امتحانات میں ایم سی کیوز پر مشتمل سوالات کے اسسمنٹ کے لیے اوایم آر مشین کے استعمال کے ضابطہ کارکاتعین کرے گی تاکہ اس سلسلے میں انسانی غلطی سے بچاجاسکے۔

اسی طرح ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے تحت امتحانی کاپیوں کی سینٹرلائزڈاسسمنٹ کے لیے فیسیلٹیشن سینٹر کی تعداد چار سے بڑھاکر10کردی گئی ہے تاکہ اسسمنٹ کے مرحلے میں یکسانیت لائی جاسکے۔

مزید برآں ایک اورکمیٹی کے کنوینرریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی ہوں گے جبکہ دیگراراکین میں سیکریٹری انٹربورڈ،کنٹرولرآف ایگزامینیشن،ڈپٹی سیکریٹری اور آئی ٹی منیجرشامل ہوں گے۔

کمیٹی ایگزامنرزاورڈپٹی ہیڈایگزامنرزکوایگزامنرزکی تربیت اوراستعدادکاری میں وسعت کے لیے تربیت دے گی اوراس کاضابطہ کارطے کرے گی،  کمیٹی موجودہ اسسمنٹ مکینزم کی ایویلیوایشن بھی کرے گی۔

The post انٹرسال اول کے نتائج کی ماڈریشن اور آئندہ پیپرپیٹرن یکساں رکھنے کانوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FZmSroI
Previous Post Next Post

Contact Form