پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے ہشت نگری میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشار کے علاقے ہشت نگری میں جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے کانسٹیبل اسد کو نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر پولیس نے بتایا کہ حملہ آور چادر پہنے اور اپنا چہرہ چھپائے ہوئے تھے جبکہ واردات کے بعد وہ گلبہار کی طرف فرار ہوئے۔

پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے شہر میں لگے دیگر کیمروں سے چھان بین شروع کردی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔

The post پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BcMynD7
Previous Post Next Post

Contact Form