اسلام آباد: نگراں حکومت نے یکم فروری سے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم فروری 2024 سے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 سے 11 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کیلیے حکومت مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھے گی۔
تخمینہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔
1 فروری سے شروع ہونے والے پندرہ دن کا حساب کتاب پٹرولیم لیوی (PL) اور جنرل سیل ٹیکس (GST) کی موجودہ شرح پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ تیل کی قیمت 16 جنوری سے 3 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچی تھی جس کے بعد یہ کم ہوکر 78 ڈالر فی بیرل ہپر آگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
The post یکم فروری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OloCkDj