نیویارک: عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر نے غزہ کی تصویر پوسٹ کرکے اسرائیل کی حمایت کردی۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے 7 اکتوبر ہفتہ کے روز اسرائیل پر اچانک بڑے حملے کرکے اسرائیل سمیت پوری دُنیا کو حیران کردیا، ہفتہ کے روز شروع ہونے والی لڑائی اب تک جاری ہے۔
حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کے سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور فنکار اور مشہور شخصیات فلسطین اور اسرائیل کے حق میں اپنی آواز بُلند کرتے نظر آرہے ہیں۔
کئی بھارتی اداکاروں نے بھی فلسطین کی حمایت کی ہے جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا ہے لیکن مغربی دُنیا کے زیادہ تر فنکار اسرائیلی عوام کے لیے اپنے دُکھ کا اظہار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارکو فلسطینیوں کی حمایت پر تنقید کا سامنا
ایسے میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر نے اسرائیل کی حمایت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا تو وہ کشمکش کا شکار نظر آئے۔
جسٹن بیبر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں فلسطین کے شہر غزہ میں جاری بمباری کی تصویر پوسٹ کرکے اسرائیل کی حفاظت کے لیے دُعا کی۔
گلوکار کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جیسے ہی وائرل ہوئی تو جسٹن بیبر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے یہ اسٹوری ڈیلیٹ کردی۔
بعدازاں جسٹن بیبر نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے تصویر کے بغیر اسرائیل کے لیے دُعا کی۔
دوسری جانب جسٹن بیبر اپنی اس انسٹاگرام اسٹوری کی وجہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کررہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ دراصل، گلوکار بھی فلسطین کے لیے افسردہ ہیں لیکن وہ اپنی شہرت کی وجہ سے فلسطینی مظلوموں کے لیے آواز نہیں اُٹھا سکتے.
مزید پڑھیں: مسلمان کا خون پانی ہے کیا؟ رابی پیرزادہ
واضح رہے کہ حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے زائد ہوگئی جبکہ غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی اور 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
The post فلسطین کی حمایت کی جائے یا اسرائیل کی؟ جسٹن بیبر کشمکش کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VsGnZb3