آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ہر کام پورے اعتماد کیساتھ کریں اپنے حوصلوں کو مضبوطی بخش کر آگے جانے کی جدوجہد کریں بفضل خدا وقت آپکا ساتھ دیگا اور آپ اپنی منشاء کے مطابق اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں گے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

لاتعداد دشمنوں کے درمیان آپکا ایک طاقتور دوست بھی موجود ہے جو انتہائی نازک وقت میں آپ کی مدد کر سکتا ہے کاروباری حضرات کو کاروبار میں فائدہ حاصل ہو سکتاہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ترقی کے بند راستے خود بخود کھلتے جائینگے بس اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو پوری ہمت و جرات کے ساتھ بروئے کار لے آئیں اور پھر دیکھیں کہ کھویا ہوا مقام کس قدر جلد آپ کو حاصل ہو جاتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات اپنے شریک کاروبارسے محتاط رہیں ان کی ذاتی دلچسپی بزنس میںلینا ضروری ہے ورنہ آپ کو نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

تعلیمی سلسلے میں حالات موافق ہی رہیں گے مقدمہ میں حسب منشاء کامیابی ہو سکتی ہے لہٰذا مخالفین سے صلح کرلینا زیادہ موافق ثابت ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آ سکے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اپنی چیزوں اور رقم وغیرہ کی حفاظت کرلیں چوری کا اندیشہ ہے اگر کسی قسم کے لین دین کا ارادہ رکھتے ہیں تو بفضل خدا اس کے نتائج بہتر برآمد ہو سکیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے پرانی کاروباری سکیمیں کامیاب ہوں گی اور آپ کافی حد تک اپنی آمدنی میں اضافہ ہو تا دیکھیں گے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج آپ خاصے خوش دکھائی دیں گے اور آپ کے وہ تمام کام جو التواء کا شکار تھے بہ فضل خدا حل ہو جائیں گے سفر بہ شوق کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ہم یہ بات بھی کہیں گے کہ جلد بازی کے تحت کوئی قدم نہ اٹھائیں خصوصاً کاروباری سلسلے میں جو کچھ کرنا چاہتے ہیں سوچ سمجھ کر کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ کے چند ہم نوالہ و ہم پیالہ دوست آپ کے گھریلو ماحول کو خراب کر سکتے ہیں اور دوست بھی وہ جن پر آپ کو ضرورت سے زیادہ اعتبار تھا لہٰذا محتاط رہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ذہنی طور پر تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتاہے ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/y1KhQML
Previous Post Next Post

Contact Form