آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاروبار کو چلانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے بڑی سخت جدوجہد کی ضرورت ہے۔ لاپرواہی نہ برتیں ورنہ بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آپ کے مدتوں پرانے دوست بھی بلاوجہ آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں آج آپ کے شریک حیات کا مزاج مشتعل اور ذہن خاصا بکھرا رہے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

چند دانستہ غلطیوں کی وجہ سے آپ کی مخالفت میں اضافہ ہو سکتا ہے، ان رنگین خیالات سے نجات پانے کی کوشش کیجئے، ترقی کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنے غصیلے جذبات پر کنٹرول کیجئے ورنہ حالات کا رخ کچھ اس طرح بدل سکتا ہے کہ آپ چکرا کر رہ جائیں گے امور خانہ داری انجام دیتے ہوئے احتیاط برتیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کا کاروبار جس سطح پر چل رہا ہے چلنے دیں معمولی سی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا اس کے ساتھ ساتھ دوسروں پر بھروسہ نہ کریں بلکہ ہر معاملے کی تحقیق خود کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد خرید و فروخت کریں، اپنے مزاج کی تلخی کو کم کر دیں تاکہ گھریلو خوشیوں میں اضافہ ہو سکے نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

امپورٹ ایکسپورٹ سے تعلق رکھنے والے حضرات آج اپنی کاروباری ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں لہٰذا درست انداز سے فیصلے کریں تاکہ آپ کی شہرت میں کمی واقع نہ ہو۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کاروباری حضرات آج کچھ زیادہ ہی مصروف رہیں گے اور اپنے گھر والوں کو ٹائم نہ دے پائیں گے جس کے نتیجے میں کافی خلش پیدا ہو جائے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آ کر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے ۔ آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ہر ایک پر اعتبار کر لینا آپ کی بری عادت ہے آج آپ کو اسی عادت کی وجہ سے مالی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کر لیں تو کامیابی ہو سکتی ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے پا سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آج آپ کے نئے دوست بنیں گے اور آپ کافی مسرور دکھائیں دیں گے صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل آپ کیلئے سازگار نہ ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4NPTRq0
Previous Post Next Post

Contact Form