وزیراعظم کا نیشنل پاور انرجی پالیسی کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کا عندیہ

گلگت بلتستان: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پاور انرجی پالیسی کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے نیشنل پاور انرجی پالیسی اور اس سے متعلقہ اداروں کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف منظور کرلیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جلد ازجلد ااس حوالے سے ایڈوائس تیار کی جائے جو کہ صدر مملکت کو بھیجی جائے گی، اور جلد اس کی منظوری کروائی جائے گی۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے حکومت پاکستان کے اس اقدام سے گلگت بلتستان میں توانائی کا 72سالہ مسئلہ حل ہوگا، اس کے علاؤہ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرے گا۔

ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہے وفاقی حکومت کی مدد سے گلگت بلتستان کے عوام کو ہرممکن سہولت دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

The post وزیراعظم کا نیشنل پاور انرجی پالیسی کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NpWSP8K
Previous Post Next Post

Contact Form