پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

 پشاور: ملک میں سیاسی افق پر نمودار ہونے والی نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویزخٹک نے محمود خان اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جماعت کی تشکیل کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم خیال سابق ارکان اسمبلی کے صلاح مشورے کے بعد تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے منشور اور جھنڈے کے حوالے سے اعلان بعد میں کریں گے تاہم ہمارا منشور پاکستان اور صوبے کے مفاد میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک نے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا، محمود خان بھی شامل

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اس صوبے میں میں دو بار حکومت کی اور خیبرپختونخوا کی خدمت کی پوری کوشش کی، ہم نے خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ، سوات موٹروے، بی آر ٹی بنائی، جنگلات کو بچایا بلین ٹری سونامی پروگرام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین چار بار الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کیے، یہ انکشاف جب ہوگا تو سب حیران رہ جائیں گے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم نے جمہوریت کا راستہ اپنانا ہے اور انتشار کی سیاست نہیں کرنی، تحریک انصاف نے کیوں الیکشن قبول نہیں کیا اور وقت ضائع کیا، بہت بڑا راز ہے اور جس دن یہ راز افشاں ہوگا تو لوگوں کو علم ہوجائے گا کہ پی ٹی آئی کا پروگرام دراصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کی نئی جماعت دو گھنٹے میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اراکین کا اعلان لاتعلقی

پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کے 57 اراکین ہیں، جن میں سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔

 

The post پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FutwD1J
Previous Post Next Post

Contact Form