مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی نیئر بخاری کی قیادت میں آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر رانا ارتضیٰ، فیصل آباد سے سابق صوبائی امیدوار سید محمد علی شاہ، پی ٹی آئی سے رانا ارسلان جاوید شامل تھے۔

علاوہ ازیں ہری پور سے تعلق رکھنے والے سابق آزاد امیدوار ذوالفقار قریشی اور علی جواد نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

The post مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/SKcMfgF
Previous Post Next Post

Contact Form