قرآن پاک کی بیحرمتی ؛ عراق میں مظاہرین نے سوئیڈش سفارتخانے کو آگ لگا دی

 بغداد: عراق میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج  میں مظاہرین نے سوئیڈش سفارت خانے کو آگ لگا دی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بغداد میں مظاہرین نے سوئیڈش سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔ دیواریں پھلانگ کر سفارت خانے کے اندر پہنچ گئے۔ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد سوئیڈن کے سفارتخانے کو آگ لگا دی۔

سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حملے سفارت خانے کا عملہ محفوظ رہا۔ بیان میں عراقی حکومت سے سفارتخانوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم  میں عید الاضحیٰ کے روز عراقی نژاد ملعون پناہ گزین نے مسجد کے سامنے قرآن پاک نذر آتش کردیا تھا جبکہ اسلاموفوبیا کا شکار دیگر افراد نے بھی  سوئیڈن میں مزید قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

The post قرآن پاک کی بیحرمتی ؛ عراق میں مظاہرین نے سوئیڈش سفارتخانے کو آگ لگا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ih3Lrqk
Previous Post Next Post

Contact Form