ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر گرفتار

میامی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے معمول کی کارروائی کرتے ہوئے عدالتی پیشی سے قبل ٹرمپ کو حراست میں لیا اور اُن کے الیکٹرانک فنگر پرنٹس بھی لیے، اس کے علاوہ ٹرمپ کے معاون اور مدعی والٹ نوٹا کو بھی حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ ایک درخواست داخل کریں گے جس میں سماعت سے قبل رہائی کی شرائط اور ٹرمپ کے طرزعمل سے متعلق ان پر لگی پابندیوں سے متعلق نکات ہونگے۔

ٹرمپ کو 37 سنگین مقدمات کا سامنا ہے جس میں ایک الزام یہ ہے انہوں نے قومی دفاعی معلومات کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا اور انہوں نے محکمہ انصاف کے مواد کی تحقیقات میں گواہوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جو کہ غیرقانونی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف کے خفیہ دستاویزات سے متعلق الزامات کی روشنی میں 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EWfNPvM
Previous Post Next Post

Contact Form