اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملاقات کی، وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے۔
ن لیگ کی جانب سے ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت و اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز
وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔
وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز ’’چارٹرآف پارلیمنٹ‘‘ کو سراہا اور اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہو گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی جبکہ مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا شہباز شریف نے خیر مقدم کیا۔
The post وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی میثاق پارلیمنٹ کی تجویز کی حمایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9oCQiDn