کینیا: فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد 300 سے متجاوز

نیروبی: کینیا کے فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد اس وقت 300 سے تجاوز کر گئی ہے جب حکام نے جنگل سے مزید لاشیں برآمد کیں

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کی تاریخ میں فرقے سے جُڑے سانحات میں یہ اب تک بدترین سانحہ ہے جس میں بدترین سانحات میں سے ایک ہے گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے پادری پال میکنزی نے بھوک سے مرنے پر پیروکاروں کو جنت کا لالچ دیا۔

پال مکینزی نے اپنے پیروکاروں کو خود اور اپنے بچوں کو بھوکا مرنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ دنیا کے خاتمے سے پہلے جنت میں جا سکیں۔ ملک کے جنوب مشرق میں شکاہولا جنگل میں اجتماعی قبروں سے اولاً 19 لاشیں نکالے جانے کے بعد اب کل تعداد 303 ہوگئی ہے جبکہ 600 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

سیکورٹی حکام نے مزید لاشوں کی خدشے کے تحت تلاشی کیلئے وسیع پیمانے پر علاقے کا احاطہ کرلیا ہے۔

The post کینیا: فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد 300 سے متجاوز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wvDt0yE
Previous Post Next Post

Contact Form