واشنگٹن: امریکا نے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے عمران خان اور ان کی جماعت سے متعلق ٹویٹر پیغامات ان کی ذاتی رائے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا، زلمے خلیل
انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات امریکی انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، وہ عام شہری ہیں، ان کے بیانات کی ذاتی نوعیت کے ہیں، زلمے خلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سیاست میں تشدد، ہراسانی یا دھمکیوں کی کوئی گجائش نہیں، پاکستان میں تمام فریقین کی جانب سے قانون کی عمل داری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو آئینی اور جمہوری طریقے سے رہنماؤں کے انتخاب کا حق ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اپنے ٹوئٹر پیغامات میں عمران خان کی گرفتاری اور تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
The post امریکا نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BZQMvcw