اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق خیبرپختوںخوا میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا سے تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی اور پھر غور کے بعد تاریخ کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں: گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا نے بھی الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی تھی۔ انہوں نے مشاورت کے بعد 24 مارچ کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں 8 اکتوبر کو صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تجویز دی تھی۔
واضح رہےکہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر انتخابات کا انعقاد لازمی ہے۔
مزید پڑھیں: وزارت داخلہ و دفاع بتائیں کہ الیکشن کی کم از کم ممکنہ تاریخ کیا ہے؟ چیف جسٹس
یہ بھی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلیے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، جس کو ملتوی کر کے نئی تاریخ 8 اکتوبر دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے التوا پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔
The post الیکشن کمیشن نے پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6SuTogQ