ٹیم 10 رنزپر ڈھیر، ٹی 20 انٹرنیشنل کا نیا منفی ریکارڈ بن گیا

مرشیا / اسپین:  آئزل آف مین نے اسپین کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 رنز پر آؤٹ ہوکر منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، یہ انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین ٹوٹل ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے اس میچ میں آئزل آف مین کی نیشنل ٹیم 8.4 اوورز میں صرف 10 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسپینش شہر مرشیا کے لامانگا کلب باٹم گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس مقابلے میں ناکام ٹیم کی جانب سے جوزف براؤز 4 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، 7 کھلاڑیوں کو کھاتہ تک کھولنا نصیب نہیں ہوا۔

اسپین کی جانب سے فاسٹ بولرز عاطف محمود اور محمد کامران نے 4، 4 وکٹیں لیں، کامران نے تیسرے اوور میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

جواب میں اسپین کی ٹیم نے صرف 2 بالز پر ہی فتح حاصل کرلی، اوپنر اویس احمد نے دونوں بالز پر چھکے جڑے۔ اس سے قبل مینز انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں سب سے کم ترین ٹوٹل کا منفی ریکارڈ ترکی کے پاس تھا جس نے 2019 میں جمہوریہ چیک کے خلاف محض 21 رنز بنائے تھے۔

The post ٹیم 10 رنزپر ڈھیر، ٹی 20 انٹرنیشنل کا نیا منفی ریکارڈ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VQsyxdN
Previous Post Next Post

Contact Form