الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے، پرویز الہیٰ

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بنائے گئے نگراں وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف روز مقدمات بنا رہا ہے، ایسے میں اُس کی جانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کیا تو اُس کو چلنے نہیں دیں گے اور اس اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت سے بہت اچھی طرح واقف ہیں۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلیے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مبنی 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اجلاس بیس جنوری 2023ء کو دوپہر تین بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا آج آخری دن

اگر پارلیمانی کمیٹی سے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری میں ناکام رہی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کے پاس جائے گا، پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کا آخری دن آج ہے۔

گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان متوقع

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب آج نگراں وزیراعلیٰ کے اعلان سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے نصیر خان کا نام نکال دیا

اُدھر پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے نصیر خان کا نام نکال کر سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کا نام فائنل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں وزیراعلیٰ کیلیے اپوزیشن کونام بھیجنے سے انکار

پی ٹی آئی کے اقدام پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی ملک احمد خان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اب نام تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی نکالا جاسکتا ہے، آئینی طور پر یہ غلط قدم ہے اور جو نام پہلے دیے گئے اُن پر ہی غور کیا جائے گا۔

The post الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے، پرویز الہیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RCj9Jmr
Previous Post Next Post

Contact Form