وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے مزید 2 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ 15 ستمبر کو موہن جودڑو ٹرین بحال کر دی جائے گی جبکہ سیالکوٹ سے راولپنڈی کیلیے بھی ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سالکوٹ سے راولپنڈی کیلیے ٹرین 15 اکتوبر کو چلائی جائے گی۔ وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو دونوں ٹرینیں بحال کرنے کیلیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
حنیف عباسی کے مطابق مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی جبکہ ایم ایل ون پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل جبکہ جنوری 2027 میں آغاز ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کو بدل کر رکھ دے گا، ایم ایل ون پر وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں اور ہم توقعات پر پورا اتریں گے۔
from The Express News https://ift.tt/FPgGRfE
from The Express News https://ift.tt/FPgGRfE