پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان کی جانب سے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (وائیکو) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان، وائیکو کے بانی رکن کی حیثیت سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے تناظر میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ وائیکو کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کے عالمی فرق کو کم کرنے، اس تک منصفانہ رسائی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔

from The Express News https://ift.tt/JuelysQ
Previous Post Next Post

Contact Form