راولپنڈی کی آبادی میں داخل ہونے والا ریچھ 3 دن بعد پکڑا گیا

راولپنڈی بھاٹہ چوک کی مقامی آبادی میں داخل ہونے والا ریچھ 3 دن بعد پکڑا گیا، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر نے ریچھ کو ٹریس کیا، ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا.

پولیس نے بتایا کہ 3 دن سے ریچھ بھاٹہ چوک کے گنجان آباد علاقے میں موجود تھا جس کو تلاش کرنے کے لیے مختلف وسائل استعمال کیے جارہے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریچھ کو ٹریس کیا اور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

ریچھ کی علاقے میں موجودگی سے شہری خوف و ہراس کا شکار تھے، محکمہ وائلڈ لائف عملے کا کہنا تھا کہ ریچھ کوکچھ چند سیف کسٹڈی میں رکھا جائے گا حالت بہتر ہونے پر جنگل میں آزاد کردیا جائے گا۔

The post راولپنڈی کی آبادی میں داخل ہونے والا ریچھ 3 دن بعد پکڑا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nqYMQmT
Previous Post Next Post

Contact Form