کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے گاڑیاں ٹکرانے پر جھگڑے کے دوران ایف بی آر کے انسپکٹر کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 23 اپریل کو کلفٹن کے بلاک 9 میں ملزم آغا شہیر نے ایف بی آر کے انسپکٹر شاہ میر لاشاری کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی گاڑی شکار پور سے برآمد کرتے ہوئے ملزم کی سہولت کاری کے الزام میں 3 افراد کو اس قبل ڈیفنس اور شکار پور سے حراست میں لے لیا تھا تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس دونوں کی جانب سے اس کی گرفتار کے لیے سرتوڑ کوششیں کی جا رہی تھیں۔
مرکزی ملزم آغا شہیر واردات کے بعد کراچی سے شکار پور اور پھر بلوچستان فرار ہوگیا تھا اور وہاں سے واپسی پر خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں ملزم آغا شہیر کو گرفتار کرلیا اور اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے ایف بی آر انسپکٹر کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزم آغا شہیر کے قریبی ساتھی نجیب اللہ کو بھی شکار پور سے گرفتار کرلیا۔
from The Express News https://ift.tt/w5MC2xQ
from The Express News https://ift.tt/w5MC2xQ