بلوچستان کے ضلع گوادر کی ساحلی پٹی ویسٹ بے بوٹل کے قریب گہرے پانی میں نوزڈولفن کے جتھے کو دیکھا گیا ہے۔ ترجمان ڈبیلوڈبیلوایف کےمطابق منگل کو گوادر ویسٹ بے میں بوٹل نوز ڈولفن کے ایک بڑے جتھے کا مشاہدہ کیا گیا۔ یہ ڈولفن پاکستان کے ساحلی پانیوں میں عام طورپر پائی جاتی ہیں اور ان کے بڑے جتھے دریائے سندھ کے ڈیلٹا، چرنا آئی لینڈ، اوڑماڑہ، استولا آئی لینڈ اور گوادر کےعلاقے میں دیکھےجاتے ہیں۔ ڈبیلو ڈبیلو ایف کے مطابق پاکستان میں ڈولفن اور وہیل کی 27 اقسام پائی جاتی ہیں، ڈولفن کے جتھوں کو بار باردیکھنا سمندر کی بہتر صحت کی نشاندہی ہے۔ ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان نے ڈولفن اوروہیل کی متنوع انواع کی موجودگی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شمالی بحیرہ عرب اس کا اہم مرکزہے۔
from The Express News https://ift.tt/bWpurRH
from The Express News https://ift.tt/bWpurRH