کینیا کے صدر ولیم رُتو نے غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں کو درپیش مصائب اور انسانی المیہ پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ کینیا کے صدر نے کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی اور عام شہریوں کی مشکلات پر سخت فکرمند ہیں جو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے بے پناہ تکالیف سہہ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کینیا اسرائیلی یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتا ہے جو افریقی یونین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ صدر رُتو نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اور مستقل جنگ بندی قائم کی جائے، بین الاقوامی انسانی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور ایک قابلِ اعتماد سیاسی عمل کا آغاز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف انہی اقدامات کے ذریعے فلسطین کے دو ریاستی حل کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔
from The Express News https://ift.tt/UivuwK7
from The Express News https://ift.tt/UivuwK7