کیا مِیرا اپنی نئی فلم سلمان خان کے ساتھ کریں گی؟

اداکارہ میرا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر آنے والی نئی فلم کا مبہم اشارہ دیا ہے جس کے لیے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ میرا اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بیانات اور انگریزی بولنے کی کوشش میں غلطیوں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔ آج کل میرا ایک اور مبہم پوسٹ ک باعث زیر بحث ہیں جس میں انھوں نے اپنی نئی فلم لانگ ڈسٹنس کا اعلان کا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں ادکارہ میرا نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے ان کی فلم کا سکرپٹ پڑھا۔ اداکارہ میرا کے بقول یہ اسکرپٹ نہ دکھائی دینے والی سیاہی (Invisible Ink) سے لکھا گیا تھا۔ انھوں نے کیپٹن نوید اور امریٹس کا بھی شکریہ ادا کیا۔ میرا کی اس مبہم پوسٹ سے یہ گمان بھی ہوتا ہے کہ ان کی فلم Long Distance کے لیے نوید اور ایمریٹس نے سرمایہ کاری کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ میرا کی اس مبہم پوسٹ سے کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔ زیادہ تر صارفین نے پوچھا کہ آخر آپ کہنا کیا چاہتی ہیں۔  ایک صارف نے لکھا کہ دنیا اب تک معصوم لوگوں کی وجہ سے قائم ہے جیسے میرا جی! دوسرے نے مشورہ دیا: "براہ کرم ChatGPT استعمال کریں۔" اداکارہ میرا نے فلم کے عنوان یا تفصیلات کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے مداح اور ناقدین مزید وضاحت کے منتظر ہیں۔    

from The Express News https://ift.tt/nh3ocMV
Previous Post Next Post

Contact Form