کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا

  کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، ایک  شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی،تین گاڑیں اور چار موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے،  دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد  اطراف کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے مین تین کاریں اور چار موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے  کے بعد کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری  اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، دھماکے میں ایک رینجرز کا جوان بھی زخمی ہوا ہے۔

دریں اثنا  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے۔

وزیراعلیٰ نے  زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔

The post کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kVFmLrO
Previous Post Next Post

Contact Form